ممبئی۔ بحریہ کے سابق افیسر کے ساتھ مارپیٹ کرنے والے چھ ملزمین کو پولیس نے دی ضمانت

,

   

ممبئی۔ شیو سینا کے لیڈر کملیش کدم اوردیگر پانچ جس کو ممبئی میں بحریہ کے ایک ریٹائرڈ عہدیدار کے ساتھ مبینہ مارپیٹ کے الزام میں گرفتار کرلیاگیاتھا‘ پولیس کے بموجب سامتا نگر پولیس سے انہیں ضمانت پر رہا کردیاگیاہے

سپریم کورٹ کے احکامات
پولیس کے بموجب سپریم کورٹ نے اپنے احکامات میں کہا ہے کہ سات سال یا اس سے کم کی سزا کے معاملے میں پولیس اسٹیشن سے ایک ملزم کی رہائی یا پھر ضمانت پر چھوڑنے کاکام کیاجاسکتا ہے‘

جس کی بناء پر مذکورہ چھ لوگوں کو ضمانت پر چھوڑ دیاگیاہے۔

جمعہ کے روز پیش ائے واقعہ میں ایف آر درج کرنے کے بعد راتوں رات ممبئی پولیس نے مذکورہ تمام چھ ملزمین کو حراست میں لے لیاتھا

بحریہ کے سابق ملازم پر حملہ

جمعہ کے روز اے این ائی سے بات کرتے ہوئے مدن شرما‘ سابق ملازم محکمہ بحریہ نے کہاتھا کہ واٹس ایپ پر مسیج فارورڈ کرنے کے بعد ان پر حملہ کیاگیاتھا۔

شرما نے کہاکہ ”میرے مسیج فارورڈ کرنے کے بعد دھمکی آمیز فون کالس اور مسیج کئے گئے اور پھر اٹھ سے دس لوگوں نے میرے ساتھ مارپیٹ کی تھی۔

اپنی ساری زندگی میں نے ملک کیلئے کام کیاہے۔ایک حکومت کو ایسا برداشت نہیں کرنا چاہئے“

بحریہ کے سابق عہدیدار کی بیٹی ڈاکٹر شیلا شرما نے کہاکہ واٹس ایپ پر مسیج فارورڈ کرنے پر دھمکی ملنے کے بعد شیو سینا کے لوگوں نے ان پر حملہ کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ ”میرے والد کو مسیج فارورڈ کرنے پر دھمکی دی گئی۔

شیو سینا کے بہت سارے لوگوں نے ان پر حملہ کیا۔بعدازاں پولیس ہمارے گھر ائی اور میرے والد کو اپنے ساتھ چلنے پر زوردیا۔ جہاں پر ہم نے ایک ایف ائی آر درج کرائی تھی“۔

واقعہ پر ردعمل پیش کرتے ہوئے بی جے پی اور اپوزیشن لیڈر مہارشٹرا دیویندر فنڈناویس حیرت کا اظہار کیا اور چیف منسٹر مہارشٹرا سے ملزمین کے خلاف کاروائی کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔