ممبئی انڈینز کو 20 کروڑ کی انعامی رقم ملی

   

دبئی ۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی اور سکریٹری جئے شاہ نے ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما کو20 کروڑ کی انعامی رقم پیش کی جنہوں نے پانچویں مرتبہ آئی پی ایل کا خطاب جیتا ہے۔ممبئی نے فائنل میں دہلی کیپٹلز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ خطاب اپنے نام کیا۔ گنگولی نے ممبئی کے کپتان روہت کو فاتح ٹرافی پیش کی۔پہلی بار رنر اپ رہنے والی دہلی کی ٹیم کے کپتان شریس ایئرکو12.50 کروڑ کی انعامی رقم سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ ممبئی انڈینز کو ٹورنمنٹ میں بہترین کھیل کے ساتھ فیئر پلے ایوارڈ بھی حاصل کرلیا جبکہ فائنل میں شاندار بولنگ پر ٹرینٹ بولٹ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا ہے۔