ممبئی ایئرپورٹ پر 61کلوسونا ضبط

   

ممبئی : ممبئی ایئرپورٹ پر 32کروڑ روپئے مالیتی 61کلوسونے کے بسکٹ ضبط کئے گئے اور اس ضمن میں 7 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔ممبئی کے چھتراپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ کسٹمس کے عہدیدارو ں نے دو علحدہ کارروائیوں میں 61کلو سونا ضبط کیا ہے جس کی قیمت 32کروڑ روپئے بتائی جارہی ہے ۔ اس سلسلہ میں 3 ہندوستانی باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔