ممبئی: ممبئی میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے 31 سال بعد بھی متعدد افراد انصاف سے محروم ہیں اور جیلوں میں قید و بند میں ہیں۔ 13 سلسلہ وار بم دھماکوں کا دہشت گردانہ واقعہ بمبئی میں 12مارچ 1993 کوپیش آیا تھا۔یہ بھارت کی تاریخ میں سب سے زیادہ تباہ کن مربوط بم دھماکے تھے۔آج شہر میں شیئر بازار، سیئرانڈیا بلڈنگ،ورلی پاسپورٹ آفس اور دیگر مقامات پر تعزیتی تقریبات کاانعقاد کیاگیا۔ یہ بم دھماکے مبینہ طورپر داؤد ابراہیم کے حکم سے یا امداد سے اس کے کارندے ٹائیگر میمن نے کروائے تھے ۔ داؤد تب سے مفرور ہے۔
اور یا بھی خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کام بیرون ملک کے اسمگلروں کی مدد سے کیا گیا جیسے حاجی احمد، حاجی عمر، توفیق جالی والا شامل تھے ۔