ممبئی: برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے کورونا انفیکشن کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے بڑھنے کے بعد شہر میں بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے ایک ’بلیو پرنٹ‘ تیار کیا ہے ۔ بی ایم سی ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کو ممبئی میں اومیکرون سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ جس کے پیش نظر ہم نے دو سے 18 سال کی عمر کے بچوں کیلئے ’بلیو پرنٹ‘ تیار کیا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن نے شہر کے بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے 250 مراکز کا انتظام کیا ہے اور جیسے ہی ہمیں انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ سے اس کی منظوری ملے گی، کارپوریشن ایک ہفتے کے اندر تمام مراکز پر ویکسینیشن شروع کر دے گی۔ ہم نے 18 سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے تقریباً 35 لاکھ خوراک کا انتظام کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلی خوراک کے بعد دوسری خوراک 28 دن اور تیسری خوراک 56 دن میں دی جائے گی۔
دریں اثنا، پونے کے سیرم انسٹی ٹیوٹ نے پہلے ہی بچوں کے لیے تقریباً 200 کروڑ ڈوز تیار کررکھی ہیں۔