ممبئی میں بیوی کا مبینہ قتل کرنے والے شخص گرفتار‘ متوفی کے والد لوجہاد کادعوی کررہے ہیں۔ پولیس

,

   

ممبئی۔پولیس کی جانکاری کے مطابق مشتبہ حالت میں سنٹرل ممبئی کے دھاروے میں ایک گھر سے عورت کی لٹکی ہوئی نعش برآمد ہونے کے کچھ دنوں بعد ایک 28سالہ لیبر شخص کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے متوفی کے والد کا الزام ہے کہ یہ ایک ”لوجہاد“ کامعاملہ ہے کیونکہ ملزم اس کی بیٹی کو بیف کھانے او رمذہب تبدیل کرنے پر مجبورکررہاتھا‘ ایک پولیس عہدیدار کے مطابق مذکورہ والد نے پولیس میں کی گئی شکایت میں یہ الزام لگایاہے۔

دائیں بازو کارکنان ’لوجہاد‘ کی اصطلاح مسلم مردوں کی جانب سے ہندو عورتوں کوورغلاکرشادی کرنے اور ان کامذہب تبدیل کرنے کے الزام میں استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ متوفی او راس کا شوہر نومبر2019سے دھارو ی کے راجیو گاندھی نگر میں مقیم ہیں۔

انہوں نے کہاکے جوڑے کے دو بیٹے ہیں جس میں ایک کی عمر ڈھائی سال کی ہے اور دوسرا پانچ ماہ کا ہے۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ملزم ایک تعمیراتی سائیڈ پر لیبر کاکام کرتا ہے۔

جنوری 5کے روز مذکورہ عورت اپنے گھر میں لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔ اہلکار نے بتایاکہ پوسٹ مارٹم میں ”گردن کے دبنے سے دم گھٹنے“کا ذکر کیاگیاہے‘۔

کیونکہ ڈاکٹرس نے موت کی حقیقی وجہہ پر اپنی رائے کو محفوظ کردیاہے‘ پولیس نے ہفتہ کے روز عورت کے شوہر کے خلاف ائی پی سی کی دفعہ302کے تحت ایک ایف ائی آر درج کرلیاہے۔

عہدیداروں کاکہنا ہے کہ شکایت کردہ نے الزام لگایاہے کہ ان کی بیٹی کو قتل کرنے پنکھے سے لٹکا دیاگیاہے تاکہ خودکشی کا احسا س پیدا کیاجاسکے۔

انہوں نے کہاکہ تحقیقات ابھی جاری ہے اور موت کی حقیقی وجوہات کی اب تک شناخت نہیں ہوئی ہے۔