ممبئی میں تکنیکی خرابی سے لوکل ٹرین خدمات میں رکاوٹ

   

ممبئی ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی میں ویسٹرن ریلوے کی خدمات میراروڈ اور دہیر اسٹیشنوں کے درمیان اس وقت کچھ دیر کیلئے مسدود ہوگئیں جب پنٹاگراف میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جو ٹرینوں کو برقی تاروں سے جوڑنا ہے جس کے بعد بوریولی جانے والی تمام ٹرینوں کو روک دیا گیا ۔ دوپہر 1.30 بجے تکنیکی خرابی کو دور کیا گیا ۔ ریلوے عہدیدار رویندر بھاسکر نے کہا کہ تکنیکی خرابی کو دور کرنے کے بعد خدمات بحال کردی گئیں۔