ممبئی میں فلیٹ مالکین کیلئےانکم ٹیکس میں بڑی راحت

   

ممبئی : اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں فلیٹس کے مالکین کیلئے بڑی راحت کی خبر سامنے آئی ہے کیونکہ اب اس میٹرو سٹی میں پرانے فلیٹ کے بدلے نیا فلیٹ حاصل کیا جاتاہے تو ممبئی انکم ٹیکس اپلیٹ ٹریبونل کے قواعد کے مطابق کوئی انکم ٹیکس ادا کرنا نہیں پڑے گا ۔ باالفاظ دیگر آئی ٹی اے ٹی نے کہا ہے کہ فلیٹ کے ری ڈیولپمنٹ پر کوئی ٹیکس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ۔ اس فیصلہ کو مزید وسعت میں دیکھا جائے تو یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ اگر کوئی رہائشی عمارت یا سوسائٹی کا عنقریب ری ڈیولپمنٹ کیا جانا ہے یا آپ نے موجودہ رہائش گاہ کو کسی بلڈر یا ڈیولپر کیساتھ ری ڈیولپمنٹ کرنے کا اگریمنٹ طئے کیا ہے تو آپ کو کوئی نیا ٹیکس ادا کرنا نہیں پڑے گا ۔