ممبئی میں نئے سال پر کسی بھی تقریب کی اجازت نہیں

   

ممبئی : کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر ممبئی پولیس نے ہوٹلوں اور ریستورانوں سمیت کسی بھی بند یا کھلی جگہ پر نئے سال کی تقریبات اور اجتماعات پر پابندی لگادی ہے ۔ ایک اہلکار نے جمعرات کو یہ جانکاری دی ۔ اس سلسلہ میں ایک حکم چہارشنبہ کو ڈپٹی کمشنر آف پولیس (آپریشنز) ایس چیتنیا نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 ( سی آر پی سی) کے تحت جاری کیا ۔ اہلکار نے کہا کہ یہ حکم جمعرات سے /7 جنوری 2022 ء تک نافذالعمل رہے گا ۔