ممبئی میں پانچ ہزار خفیہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب

   

ممبئی : مہاراشٹرا کے وزیر مملکت برائے امور داخلہ ستیج پاٹل نے آج قانون ساز کونسل کو بتایا کہ ممبئی میں پانچ ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اور مزید سات ہزار سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام جاری ہے ۔پاٹل شیوسینا کی رکن قانون ساز کونسل منیشا کایدنڑے کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے جس میں انہوں نے گزشتہ چھ ماہ میں ممبئی سے 534 لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ اٹھایا تھا اور اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی تفصیلات طلب کی گئ تھی۔