ممبئی پولیس ناقابل بھروسہ : تنو شری دتہ

   

٭ بالی ووڈ اداکارہ تنو شری دتہ نے کہا کہ ممبئی پولیس سے منصفانہ اور غیرجانبدار تحقیقات کیلئے بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی ممبئی پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ پولیس فوری جواب دیتی ہے کہ یہ معاملہ خفیہ ہے اور اس کا انکشاف نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ اس سے سیاست دانوں کی رسہ کشی شروع ہوجائے گی۔ تنوشری نے کہا کہ گواہوں کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس ، عوام کو اس معاملے کی فوری یکسوئی کے ذریعہ خوش کرنا چاہتی ہے۔