ممبئی 30 مئی (یو این آئی) ممبئی پولیس کو جلد ہی ڈیجیٹل شناختی کارڈ مل جائیں گے۔ واضح رہے کہ ممبئی پولیس کمشنر نے گزشتہ دنوں ریاستی حکومت سے ممبئی پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کو محفوظ اور ٹیکنالوجی سے چلنے والے شناختی کارڈ جاری کرنے کی تجویز روانہ کی تھی جسے حکومت نے منظوری دے دی ہے ۔ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے جمعہ کو یہ بات بتلائی۔افسر کے مطابق حالیہ دنوں میں، جعلی آئی ڈیز کا استعمال کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے واقعات، خاص طور پر ڈیجیٹل گرفتاری کے اسکینڈل میں، نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔