ممبئی: بمبئی ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے روز لوک سبھا انتخابات میں ممبئی شمالی وسطی حلقہ سے ممبئی کانگریس کی صدر اور ممبر پارلیمنٹ (ایم پی) ورشا گائیکواڑ کی جیت کو چیلنج کرنے والی ایک انتخابی عرضداشت کو مسترد کر دیا۔ آصف صدیقی نامی ایک امیدوار نے یہ عرضداشت داخل کی تھی ، جس میں انہوں نے کانگریس لیڈر کی انتخابی مہم میں انتخابی بدعنوانی اور طریقہ کار کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہوئے گائیکواڑ کی جیت کو چیلنج کیا تھا۔صدیقی جنہوں نے اسی حلقے سے انتخاب لڑا تھا، نے الزام لگایا تھا کہ گایکواڑ کے انتخابی مہم کے دوران گانگریس امیدوار نے جو ہینڈ بل تقسیم کئے تھے وہ پرنٹنگ کے لازمی اصولوں کی تعمیل نہیں کرتے ہیں۔