ممبئی کی مساجد میں باکس ٹائپ اسپیکر لگانے کی ہدایت

   

ممبئی۔24 مئی (یو این آئی ) ممبئی کی مساجد میں اذان کیلئے لاؤڈ اسپیکر کیخلاف پولیس سرگرم ہوگئی ہے ۔مضافات میں تو فجر کی اذان مکمل طور سے بند کرا دی گئی ہے ۔ سماجی کارکن انور چودھری نے اطلا ع دی ہے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی با قاعدہ پولیس سے اجازت کے باوجود اب پولیس اسپیکر کیجگہ باکس ٹائپ اسپیکر لگا نے پر اصرارکررہی ہے۔