ممبئی: جنوبی ممبئی کے مسجد بندر علاقے میں اتوار کو ایک ہمہ منزلہ عمارت کے بجلی کے میٹر باکس میں آگ لگنے سے دو خواتین کی موت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہو گئے ۔فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق بجلی کے عام میٹر باکس میں صبح آگ لگی اور عمارت میں دھواں پھیل گیا۔ذرائع کے مطابق دو خواتین، جو پہلی منزل پر تھیں، ان کے ہاتھ اور ٹانگوں پر زخم آئے اور دھوئیں کی وجہ سے ان کا دم گھٹ گیا، دونوں کو جے جے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ان کی شناخت ضیا شیخ شاہ (30) اور شبیلہ خاتون شیخ (42) کے طور پر ہوئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ جھلسنے والے افراد کا جے جے اسپتال اور جی ٹی اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے ۔