ممبئی کے جنگلاتی علاقے میں آتشزدگی

   

ممبئی: مہاراشٹر میں ممبئی شہر کے مضافاتی علاقے گورے گاؤں میں انفینٹی آئی ٹی پارک کے پیچھے گھنے جنگلات میں منگل کی دیر رات زبردست آگ لگ گئی۔ پہاڑی کو سنجے گاندھی نیشنل پارک کا حصہ بتایا جاتا ہے ۔ سنجے گاندھی نیشنل پارک کے علاقے میں بہت سے بڑے اور چھوٹے جنگلی جانورہیں جن میں چیتے ، مور، ہرن اور ہاگ کے علاوہ مختلف قسم کے کیڑے مکوڑے اور پرندے ہیں۔فائربریگیڈ کی چار گاڑیاں اور پانی کے دو ٹینکرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، آگ لگنے کا واقعہ رات گیارہ بجے پیش آیا۔ آگ بجھانے کے لیے محکمہ پولیس، جنگلات اور وارڈ کے ملازمین کو موقع پر بھیجا گیا ہے ۔