حیدرآباد : 5 مارچ ( سیاست نیوز) شمس آباد ایئرپورٹ میں ممبئی کے ایک ہیڈ کانسٹبل کا دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق مہیش رام راؤ سالنکے 49سالہ ہیڈ کانسٹبل کالا چوکی پولیس اسٹیشن ممبئی ایک کیس کی تحقیقات کیلئے سب انسپکٹر اشوک شیٹے اور خاتون کانسٹبل اشونی کے ہمراہ ممبئی سے کانپور ، اترپردیش سے ہوتے ہوئے شمس آباد ایئرپورٹ پہنچے ، جہاں چہارشنبہ کی صبح 9:15بجے گیٹ نمبر 4 کے قریب کیس کی تحقیقات کیلئے انتظار کررہے تھے کہ اچانک ہیڈ کانسٹبل مہیش کو دل کا دورہ پڑا اور وہ نیچے گرگیا،جنہیں فوری طور پر دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ مردہ قرار دیا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق مہیش کو دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوئی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ ش