ممبئی ہوائی اڈے پر آر ٹی – پی سی آر ٹسٹ کی قیمت میں کمی

   

ممبئی: مہاراشٹر حکومت نے ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آر ٹی – پی سی آر ٹسٹ کی قیمت کم کردی ہے ۔پہلے آر ٹی – پی سی آر کی قیمت 4500 روپے تھی۔ بعد میں اسے کم کر کے 3,900 روپے کر دیا گیا اور اب اس کی قیمت 1,975 روپے کر دی گئی ہے ۔اس سلسلے میں آج آج نوٹیفکیشن جاری کر کے ایئرپورٹ حکام کومطلع کیا جائے گا۔ دریں اثنا، مہاراشٹر میں اومیکرون سے اب تک 28 مریض متاثر ہو چکے ہیں اور نو لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں۔