ممبئی: ممبئی کے گھاٹ کوپر کے نارائن نگر میں ایک نامعلوم شخص نے ایک بیس سالہ لڑکی پر تیز دھار چاقو سے حملہ کردیا جس سے لڑکی فوت ہوگئی۔ متوفیہ کی شناخت میناکشی برجیش چورسیا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ لڑکی کو فوری دواخانہ لیجایاگیا جہاں ڈاکٹرس نے انہیں مردہ قرار دیدیا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلاکہ متوفی لڑکی اپنے کسی رشتہ دار سے ملاقات کیلئے جارہی تھی اسی دوران یہ حملہ کیا گیا۔حملہ کے بعد قاتل فرار ہوگیا۔
پولیس نے اس معاملہ میں تعزیرات دفعہ ہند 302کے تحت ایک کیس درج کرلیا ہے۔ تاہم حملہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس کو قاتل کی تلاش ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔