ممتابنرجی پر شاہجہاں شیخ کو تحفظ فراہم کرنے بی جے پی کا الزام

   

بی جے پی کے قومی ترجمان پریم شکلا کا پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب

نئی دہلی: بی جے پی نے آج مغربی بنگال کی ترنمول کانگریس حکومت پر سندیش کھالی کے ملزم شاہجہان شیخ کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کی طرف سے شاہجہاں کی گرفتاری پر کوئی روک نہیں ہونے کے باوجود اس پر ممتا بنرجی حکومت کی اتنی ممتا کیوں ہورہی ہے اور متاثرین کے ساتھ اتنا ظلم کیوں کر رہی ہیں؟بی جے پی کے قومی ترجمان پریم شکلا نے یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل سندیش کھالی معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ نے ممتا بنرجی حکومت کے اس جھوٹ کو بے نقاب کیا کہ شاہجہان شیخ کی گرفتاری پر کوئی روک نہیں لگائی گئی ہے اور اس کا نام بطور ملزم درج ہے ۔ اب ترنمول کانگریس بتائے کہ ملزم ہونے کے باوجود اسے گرفتار کیوں نہیں کیا جا رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ان کے تئیں اتنا پیار کیوں دکھا رہی ہیں اور وہ مصیبت زدہ خواتین کے ساتھ اس قدر ظالمانہ رویہ کیوں اختیار کررہی ہیں۔ شکلا نے کہا کہ بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کی وجہ سے ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ جبکہ ہائی کورٹ نے کہا کہ صرف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے معاملے میں گرفتاری پر پابندی ہے ۔ لیکن سندیش کھالی میں عصمت دری، زمین پر قبضے وغیرہ کے معاملے میں کوئی پابندی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندیش کھالی کی متاثرہ خواتین نے شاہجہاں اور اس کے بھائی سراج الدین کے خلاف 800 سے زیادہ شکایات درج کرائی ہیں۔ لیکن ریاستی حکومت نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کی ہے اور مجرموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کے ہاتھ کانپ رہے ہیں۔بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ کانگریس اور انڈیا اتحاد کے شراکت دار اس پر خاموش بیٹھے ہیں۔ کسی نے ایک ٹویٹ بھی نہیں کیا۔ ترنمول کانگریس کے ایم پی بنے ایک صحافی نے کہا ہے کہ شاہجہان کو ایک ہفتے کے اندر گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ شاہجہان کہاں ہے اور انہوں نے ایک خاص وقت پر اسے گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ترنمول کانگریس نہ صرف شاہجہاں کو تحفظ دے رہی ہے بلکہ اس سازش میں اس کی ساتھی بھی ہے ۔