ممتابنرجی کی وزیراعظم کی شریک حیات سے ملاقات

   

کولکتہ 17 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی شریک حیات سے کولکتہ ائرپورٹ پر ملاقات کی جب وہ نئی دہلی جانے کیلئے یہاں پہونچی تھیں۔ مودی کی شریک حیات جشودا بین بھی جھارکھنڈ کے دو روزہ دورہ کے بعد دہلی واپس ہو رہی تھیں۔ ائرپورٹ پر دونوں نے ایک دوسرے سے خیرسگالی ملاقات کی ۔ ذرائع نے کہا کہ یہ ایک خیر سگالی ملاقات تھی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور ممتا نے انہیں ایک ساڑی تحفہ میں دی ۔