ممتانے وزیراعظم مودی کو لکھا’سی ایس کو نہیں چھوڑیں گے‘

,

   

مذکورہ مرکز نے 28مئی کی رات بنداوپادھیائے کے خدمات مانگے اور ریاستی حکومت سے استفسار کیاکہ وہ اعلی بیورو کریٹ کو فوری اجرائی عمل میں لائیں۔


کلکتہ۔مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے پیر کے روز وزیراعظم نریندر مودی کے نام ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے چیف سکریٹری الپن بنداوپادھیائے کو واپس بلانے کے احکامات کے دستبرداری کی درخواست کی او رکہاکہ ان کی حکومت اعلی بیورو کریٹ کی ”اجرائی عمل میں نہیں لارہی ہے“۔

اپنے پانچ صفحات کے مکتوب میں تین ماہ کی توسیع کے بعد چیف سکریٹری کو طلب کرنے کے فیصلے پر بنرجی نے مذکورہ وزیراعظم پرزوردیاکہ مرکز کے فیصلے پر ازسر نو غور کریں۔

بنرجی نے کہاکہ مرکز کے فیصلے سے وہ حیران ہیں اور احکامات کو ”یکطرفہ“ قراردیا‘‘ جو ریاستی حکومت کے ساتھ ”مناسب با ت چیت“ کے بغیر جاری کردیاگیاہے۔

وزیراعظم مودی کو لکھے گئے اپنے مکتوب میں بنرجی نے کہاکہ”میں آپ سے بڑی عاجزی کے ساتھ درخواست کرتی ہو ں کہ یا د کریں‘ دوبارہ غور کریں اور بڑے عوامی مفاد میں اس خودساختہ جدید ترین احکامات کو واپس لیں۔میں مغربی بنگال کی عوام کی طرف سے آپ کے ضمیر اور نیک نیتی کے حوالے سے درخواست کرتی ہوں“۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ ”مغربی بنگال کی حکومت ہمار ے سمجھوتے کی بنیاد پر جس میں اس سے قبل توسیع کی گئی ہے‘ جو قانون کے دائرے میں رہ کر جاری کیاگیاہے‘ جو نافذ العمل قوانین کی روشنی میں عمل میں آیاہے جو اب بھی کارگرد اور درست ہے اپنے چیف سکریٹری کو اس مشکل حالات میں نہیں چھوڑے گی“۔

اپنے حیران کردینے والے اقدام میں مذکورہ مرکز نے 28مئی کی رات بنداوپادھیائے کے خدمات مانگے اور ریاستی حکومت سے استفسار کیاکہ وہ اعلی بیورو کریٹ کو فوری اجرائی عمل میں لائیں۔

بنداوپادھیائے جو1987بیاچ کے مغربی بنگال کیڈر کے ائی اے ایس افیسر ہیں‘60سال کی عمر کی تکمیل کے بعد پیر کے روز ریٹائر ڈ ہوئے ہیں۔کویڈ انتظامات کے لئے کام کرنے کے مقصد سے مرکز کے ایک اعلامیہ کے بعد ان کی معیادمیں تین ماہ کی توسیع کردی گئی تھی۔

ریاستی حکومت کو لکھی گئی ایک چھٹی میں‘ پرسنل منسٹری نے 28مئی کے روز کہاکہ”فوری عمل کے ساتھ“ کابینہ کی تقرر کمیٹی نے ائی اے ایس (کیڈر)رولز1954کے قواعد کے مطابق بنداوپادھیائے ک خدمات کو حکومت ہندسے منسوب کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

اس کے علاوہ بندواپادھیائے کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ محکمہ پرسنل او رٹریننگ نارتھ بلاک‘ نئی دہلی میں پیر کے روز صبح 10بجے رپورٹ کریں۔