ممتاکے خلاف تبصرے پر گرفتار‘ کانگریس لیڈرکوستاؤ باگچی کو ملی ضمانت

,

   

اپنی جوابی دلیل میں‘سرکار ی وکیل نے کہاکہ باگچی کے کچھ تبصرے تشدد کو جنم دے سکتے ہیں‘جس کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔
کلکتہ۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے وکیل اور کانگریس لیڈر کوستاؤ باگچی جس کو کلکتہ پولیس نے ہفتہ کی صبح مغربی بنگال چیف منسٹر ممتا بنرجی کے خلاف مبینہ تذلیل آمیر بیان دینے پر گرفتار کرلیاگیاتھا‘ اسی دن نچلی عدالت نے ضمانت دیدی ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ کے سینئر وکیل اور سی پی ائی(ایم) راجیہ سبھا ممبر باکاس رنجن بھٹاچاریہ جو باگچی کی وکالت کررہے تھے‘ اپنی موکل کی طرف سے ایک سخت بحث کی ہے۔بھٹاچاریہ ”کیا میرا موکل ایک دہشت گرد ہے؟مصروف ترین اوقات صبح 3بجے کے وقت میں ان کے گھر میں پولیس کو داخل ہونے حق کس نے دیاہے۔

یہاں تک کہ سپریم کورٹ کی طرف سے بھی ہدایت ہے کہ پولیس کو رات دیر گئے یارات کسی کے گھر میں گھسنے سے روک دیاگیا ہے۔سی آر پی سی کی دفعہ 41اے کے تحت کوئی نوٹس دئے بغیر ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

ایک فرد کے بنیادی حقوق پر یہ ایک کار ضرب ہے“۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ اس کیس میں تحقیقاتی افیسر کو دفعہ41اے کے تحت نوٹس جاری کرنے کے معاملے میں وجہہ بتاؤ نوٹس جاری کی جانی چاہئے۔

بھٹاچاریہ نے سوا ل کیاکہ”ہم بطور پر قانون داں بہت زیادہ پریشان ہیں۔ ایک جمہوری ملک میں ابتدائی ساعتوں کے دوران ایک وکیل کے گھر میں پولیس کیسے داخل ہوسکتی ہے؟کیایہ ایک دہشت گرد کا گھر تھا“۔اپنی جوابی دلیل میں‘سرکار ی وکیل نے کہاکہ باگچی کے کچھ تبصرے تشدد کو جنم دے سکتے ہیں‘جس کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔

دونوں فریقین کی بحث پر سماعت کے بعد مذکورہ عدالت نے باگچی کو 1000روپئے کے شخصی مچکلے پر ضمانت دیدی ہے۔

مرشد آباد ضلع کے ساگردیگی اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخابات کے نتائج‘ جس میں بائیں بازو کی حمایت والے کانگریس امیدوار باریون بسواس نے ترنمول کانگریس کے امیدوار دیباشیش بھندواپادھیائے کو23000ووٹوں سے شکست دی تھی کے اعلان کے بعد چیف منسٹر ممتا بنرجی نے کانگریس کے ریاستی صدر ادھیررنجن چودھری کو ان کی بیٹی کے 2006میں کی گئی خودکشی کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے شدید لفظی حملہ کیاتھا۔

جمعہ کے روز باگچی نے ایک پریس کانفرنس کی اور سابق ائی اے ایس افیسر دیپک کمار گھوش کی لکھی ایک کتاب کا حوالہ دیا جس میں چیف منسٹر کی ذاتی زندگی کے متعلق کچھ حوالے مبینہ دئے گئے ہیں۔

باگچی نے کہاکہ جب سے بنرجی نے چودھری کی بیٹی کی خودکشی کے ذریعہ شخصی حملہ کرنا شروع کیا‘ وہ واٹس ایپ کے ذریعہ گھوش کی کتاب کے سافٹ کاپیاں گشت کرانے لگے۔تمام شعبوں سے گرفتاری کی سخت مذمت کی جس میں ترنمول کانگریس کے لوگ بھی شامل ہیں۔