ممتا بنرجی نے گاؤں والوں کے ساتھ کھانا کھاکر ان کی شکایات سنی

   

کولکتہ: چیف منسٹر ممتا بنرجی نے حسن آباد میں گاؤں والوں کے ساتھ بیٹھ کرکھانا کھا یا اور ان کی شکایتیں سنیں، چیف منسٹر کیلئے الگ سے کوئی کھانا تیار نہیں کیاگیا تھا۔ حسن آباد کے کھا پوکور گاؤں کے لوگوں کے ذریعہ بنائے گئے چاول اور سالن کھا کر اپنا ظہرانہ ختم کیا۔ چیف منسٹر ممتا بنرجی سندربن کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ کل رات وہیں گزاری ہیں۔ چہارشنبہ کی صبح ممتا نرجی کشتی کے ذریعہ حسن آباد کے کھاپکور پہنچیں۔ ممتا بنرجی کھا پکور جونیئر پرائمری اسکول میں دیگر دنوں کی طرح چہارنشبہ کو بھی کلاسز چل رہی تھیں۔اچانک وزیر اعلیٰ وہاں پہنچ گئیں تو طلبا اور اساتذہ حیران رہ گئے۔
چیف منسٹر نے ایک ایک کرکے ننھے بچوں کو سردیوں کے کپڑے حوالے کئے۔ ان سے باتیں کیں۔ ممتا بنرجی نے طلباء سے سوال کیا کہ وہ بڑے ہوکرکیا بننا چاہتے ہیں؟ کسی کا جواب انجینئر، کسی کا جواب ڈاکٹر بننے کا تھا۔