ممتا بنرجی کی عوام کو رام نومی کی مبارکباد اور امن برقرار رکھنے کی اپیل

   

کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کے روز عوام کو رام نومی کی مبارکباد دی۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ ریاست بھر میں سخت سیکیورٹی کے درمیان عوام بھگوان رام کا جنم اتسو منا رہے ہیں، اور تمام حساس علاقوں میں خصوصی چوکسی برتی جا رہی ہے ۔ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر لکھا، “رام نومی کے مقدس موقع پر سب کو مبارکباد۔ میں سب سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ امن، خوشحالی اور سب کے لیے ترقی کی اقدار کو برقرار رکھیں۔ میں رام نومی کے تہوار کی پُرامن کامیابی کی دعا کرتی ہوں۔ذرائع کے مطابق، ریاست کے کسی بھی حصے سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔کولکتہ پولیس کمشنر منوج ورما نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ریلی میں شریک تنظیمیں کولکتہ ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کریں گی۔