اس سے قبل 12اپریل کے روز نتیش نے کانگریس صدر ملکاراجن کھڑکی اور سابق ایم پی راہول گاندھی سے قومی درالحکومت میں ملاقات کی تھی۔
نئی دہلی۔ بہا رچیف منسٹر نتیش کمار پر ان کی مغربی بنگال چیف منسٹر ممتا بنرجی سے حالیہ ملاقات پر طنز کستے ہوئے بی جے پی لیڈر شہنواز حسین نے کہاکہ اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں وزیراعظم کے عہدے کے لئے کوئی مخلوعہ جائیداد نہیں ہے۔
پیر کے روز نتیش کمار اور ان کے نائب تیجسوی یادو نے ممتا بنرجی سے ہواڑہ میں ریاستی سکریٹریٹ نبابا میں ممتا بنرجی سے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات کو اس لئے بھی اہمیت کا حامل ماناجاررہا ہے کہ کیونکہ اس کو بہار چیف منسٹر کی جانب سے اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر مرکز میں بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے خلاف اپوزیشن طاقتوں کو متحد ہ کرنے کی کوشش کے حصہ کے طور پراس کا دیکھا جارہا ہے۔
ملاقات کے بعد رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے مذکورہ دونوں قائدین نے اپوزیشن اتحاد کاپیغام بھیجنے کی یہ کہتے ہوئے کوشش کی کہ ”ترنمول کانگریس کے سربراہ نے کہاکہ وہ چاہتی ہیں کہ اگلے عام انتخابات میں بی جے پی کو“صفر تک کم کردیاجائے گا“۔
اس اجلاس پر ردعمل پیش کرتے ہوئے شہنواز حسین نے کہاکہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا کیونکہ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں تیسری راست مدت کے لئے اقتدار میں ائے گی۔
ایک عظیم اتحاد میں اپوزیشن کو مضبوط کرنے کی کوششوں پر نتیش کا مذاق اڑاتے ہوئے بی جے پی لیڈرنے کہاکہ ”نتیش کمارنے ہماری حمایت لی اور وزیراعلی بن گئے۔ ان کی پارٹی(بہار میں ایم ایل ایز کے لحاظ سے)تیسرے نمبر پر ہے او روہ ملک کے وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں“۔
اس سے قبل 12اپریل کے روز نتیش نے کانگریس صدر ملکاراجن کھڑکی اور سابق ایم پی راہول گاندھی سے قومی درالحکومت میں ملاقات کی تھی۔
ملاقات کے بعد رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا تھا کہ یہ اپوزیشن کے اتحاد اورنظریاتی لڑائی کے لئے ایک ”تاریخ ساز قدم“ ہے۔
راہول گاندھی نے اپنا کھڑگی‘ جے ٹی یو اور آ ر جے ڈی قائدین کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ ”ایک ساتھ کھڑے ہیں‘ہندوستان کے لئے ایک ساتھ لڑیں گے“۔