ممتا پر’ طالبان حکومت‘ چلانے کا الزام

   

کولکاتا: مغربی بنگال بی جے پی کے نئے ریاستی صدر سوکانتا مجمدار نے چیف منسٹر ممتا بنرجی اور اُن کے بھتیجے ابھیشک پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ریاست میں ’طالبان حکومت‘ جیسی حکمرانی کررہے ہیں۔ نئے صدر نے آج عہدہ سنبھالنے کے بعد یقین دہانی کرائی کہ پارٹی ریاست میں انتخابات کے بعد تشدد کا کلچر ختم کرے گی۔ انہوں نے اسمبلی انتخابات کے بعد تشدد میں ہلاک ہونے والوں کو انصاف دلانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔