ممتا کی تقریروں نے اشتعال دلایا،بی جے پی کا دعویٰ

   

سندیش کھلی (مغربی بنگال) ۔11 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی لیڈر مکل رائے نے آج چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کو مورد الزام ٹھہرایا کہ سندیش کھلی میں تشدد کے لئے وہی ذمہ دار ہیںجہاں تین افراد کی جانیں گئیں۔ انھوں نے کہاکہ چیف منسٹر کی تقریروں نے زعفرانی پارٹی کے حامیوں پر حملوں کیلئے اشتعال دلایا ۔ بی جے پی لیڈر نے موضع بھانگی پاڑہ کا دورہ کیا اور جھڑپوں کے مہلوکین کے افراد خاندان سے ملاقات کی ۔ انھوں نے صدر پارٹی امیت شاہ سے اپیل کی کہ مہلوکین کے ورثاء کیلئے جو کچھ بھی اعانت ممکن ہوسکے اُسے یقینی بنایا جائے ۔