ممنوعہ منشیات کی فروخت ، دو گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /17 ڈسمبر (سیاست نیوز) ممنوعہ منشیات کو شہر میں فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ ناگارام اور اس کا ساتھی 26 سالہ بی رام چودھری جن کا تعلق راجستھان سے ہے شہر میں او پی ایم فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ ٹاسک فورس پولیس نے بتایا کہ ناگارام 5 سال قبل روزگار کی تلاش میں آیا تھا اور وہ اشوک نگر علاقہ میں ملازمت کیا کرتا تھا جبکہ اس کا ساتھی رام چودھری نے ناگارام کو شہر حیدرآباد میں او پی ایم ڈرگس فروخت کرنے پر بھاری منافع کا وعدہ کیا ۔ رام چودھری نے 500 گرام او پی ایم اپنے آبائی مقام سے شہر حیدرآباد منتقل کیا اور خواہشمند گاہکوں کو فروخت کرنے لگا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے راجستھان سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو افضل گنج سنٹرل لائبریری کے قریب گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 250 گرام او پی ایم ڈرگس ، 40 ہزار نقد رقم اور دو موبائیل فون بھی ضبط کرلئے ۔ گرفتار افراد کو افضل گنج پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔