منافع وصولی سے بازار میں گراوٹ

   

ممبئی: عالمی منڈیوں کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر اونچی قیمت پر ہندوستان یونیلیور، بھارتی ایئرٹیل، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ایٹرنل سمیت 16 بڑی کمپنیوں میں پرافٹ بکنگ کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ گزشتہ مسلسل سات تجارتی سیشن کی تیزی گنواکر آج گرکر بند ہوا۔ 30 حصص پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 315.06 پوائنٹس پھسل کر 80 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے 79801.43 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 82.25 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24246.70 پوائنٹس پر آگیا۔
لشکرِ طیبہ کے نٹ ورک کا پردہ فاش
سری نگر: بانڈی پورہ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران لشکرِ طیبہ سے وابستہ ملی ٹینٹ معاونین کے ایک سرگرم نیٹ ورک کو بے نقاب کر کے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتار شدگان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق انہیں مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ چند ملی ٹینٹ اعانت کار، اپنے ہینڈلرز کی ہدایات پر، سکیورٹی فورسز اور غیر مقامی افراد پر حملے کی سازش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی سیکورٹی فورسز نے بانڈی پورہ میں مختلف مقامات پر خصوصی ناکے قائم کئے ۔