مندروں میں سرقہ کرنے والی بدنام زمانہ ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد /9 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر پولیس نے مندروں میں سرقہ کرنے والی ایک بدنام زمانہ ٹولی کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ عادی سارق بی نرسمہا 19 سالہ بی ساریا 22 سالہ رمیش اور 21 سالہ جی جگدیش ساکنان ایل بی نگر متوطن مشرقی گوداوری کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 6 پوشتل تاڑ چین ایک موٹر سائیکل جن کی کل مالیت 50 ہزار روپئے بتائی گئی ہے کو ضبط کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ ٹولی جیل بھی جاچکی تھی اور انہوں نے کل 11 وارداتیں انجام دی ۔ بھدرچلم ،کھمم اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں یہ ٹولی سرگرم تھی ۔ یہ ٹولی سنسان علاقوں میں واقع منادر کا دورہ کرتے تھے اور جس مندر پر چوکیدار کی نگرانی نہیںہوتی تھی ان مندروں میں گھس کر ہنڈی کا تالہ توڑ کر سرقہ کرتے تھے ۔ ایل بی نگر پولیس نے اس ٹولی کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔