مندروں میں گھنٹیاں بجانے والے ریاستوں پر حکومت کررہے ہیں ‘ بہار کے وزیرکا متنازعہ بیان

   

بھاگلپور : بہار کے وزیر تعلیم کے رام چرت مانس پر تبصرہ کو لیکر تنازعہ تھما بھی نہیں تھا کہ ایک اور وزیر آلوک مہتا نے ہفتہ کو برہمنوں اور چیف منسٹر یوپی یوگی آدتیہ ناتھ پر تلخ تبصرہ کیا اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ مندروں میں گھنٹیاں بجانے والے اب ریاستوں پر حکومت کر رہے ہیں۔ یوگی کی مثال دیتے ہوئے بہار کے ریونیو وزیر آلوک مہتا نے بھاگلپور ضلع میں جلسہ عام میں کہا کہ ’جو لوگ مندروں میں گھنٹیاں بجاتے تھے وہ اب طاقتور عہدوں پر فائز ہو گئے ہیں‘۔ علاوہ ازیں اونچی ذات کی برادریوں سے متعلق کہا کہ ملک کی 10 فیصد آبادی، جو برطانوی راج کی ایجنٹ ہوا کرتی تھی، اب باقی 90 فیصد پر اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے۔