مندر سے پانی پینے پر مسلم لڑکے کی پیٹائی۔ ملزم گرفتار ویڈیو

,

   

مذکورہ ویڈیو نے لوگوں میں غم وغصہ کی لہر پیدا کردی جنھوں نے سخت مذمت کرتے ہوئے شیرنگی کے خلاف واقعہ پر کڑی کاروائی کی مانگ کی ہے


غازی آباد۔اترپردیش پولیس نے جمعہ کے روز ایک شخص کو اس وقت گرفتار کرلیا جب ایک مسلم لڑکے سے مندر میں مبینہ پانی پینے کی وجہہ سے مارپیٹ کا اس کا ایک ویڈیو وائیرل ہوا ہے۔

دل دہلادینے والے والا وائرل ویڈیو نے پولیس کو کاروائی کرنے پر مجبور کردیا جس میں ملزم شیرنگی نند یادو لڑکے سے اس کا اور اس کے والد کا نام پوچھتا دیکھائی دے رہا ہے۔مذکورہ لڑکا ہنستے ہولے جواب میں اپنا نام آصف بتاتا ہے۔

پھر وہ پوچھتا ہے کہ مندر میں کیوں گیاتھا‘ جس کے جواب میں لڑکا کہتا ہے کہ پانی پینے۔ پھر یادو کو بے رحمی کے ساتھ اس لڑکے کی پیٹائی کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ معصوم لڑکے رحم کی گوہارلگارہا ہے۔

گرفتاری کے فوری بعد مذکورہ غازی آباد پولیس نے ٹوئٹ کیاکہ”وائیرل ویڈیو پر کاروائی کرتے ہوئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور ملزم کوگرفتارکرلیاگیاہے“۔

غازی آباد پولیس کے بموجب شیرنگی نندن یادوجو اشونی کمار یادو کا بیٹا ہے بہار کے بھگلپور میں رہتا ہے۔پولیس نے اس کو تحویل میں لے لیا اور اس پر ایک مقدمہ درج کیاہے۔

مذکورہ ویڈیو نے لوگوں میں غم وغصہ کی لہر پیدا کردی جنھوں نے سخت مذمت کرتے ہوئے شیرنگی کے خلاف واقعہ پر کڑی کاروائی کی مانگ کی ہے

https://twitter.com/cjwerleman/status/1370483117878779907?s=20