بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج بتایاکہ انھوں نے چھتر پور کے دیوی مندر کے احاطے میں غیر مہذب لباس پہن کر رقص کرنے والی لڑکی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے ضلع پولیس سپرٹنڈنٹ کو ہدایت دئے ہیں۔ڈاکٹر مشرا نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ لڑکی مندر کے احاطے میں جس طرح کے کپڑے پہنے ہیں اور جس طرح کے مناظر فلمائے گئے ، وہ قابل اعتراض ہیں۔انھوں نے کہاکہ پہلے بھی انھوں نے ایسے معاملہ میں اعتراض کیا تھا۔ اس کے باوجود ایسا معاملہ سامنے آیا ہے ۔