منسوخ راشن کارڈس کی جگہ نئے کارڈس کی عدم اجرائی سے عوام راشن سے محروم

   

حیدرآباد۔ 17 جنوری (سیاست نیوز) حیدرآباد میں ایک لاکھ راشن کارڈس منسوخ کردیئے گئے اور تین ماہ کا عرصہ گذر جانے کے باوجود عوام کو نئے راشن کارڈس نہیں دیئے گئے ہیں ۔ عوام مسلسل تین ماہ سے راشن سے محروم ہیں ۔ بوگس راشن کارڈس ختم کرنے کے نام پر صرف حیدرآباد سرکل میں ایک لاکھ راشن کارڈس منسوخ کردیئے گئے ۔ راشن کارڈس کی تعداد دو لاکھ بتائی گئی ہے ۔ متعلقہ عہدیدار نے تیقن دیا تھا کہ دوبارہ درخواست دیئے جانے پر راشن کارڈس کی سربراہی ہوگی لیکن درخواست گذاروں کا کہنا ہے کہ درخواست پیش کرنے کے باوجود بھی راشن کارڈس جاری نہیں کئے جارہے ہیں ۔