منسکھمانڈویا کا انتخابی ریاستوں میں کووڈ ویکسینیشن پر زور

   

نئی دہلی : صحت و خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویانے اتوار کو پولنگ والی ریاستوں میں جلد کووڈ ویکسینیشن کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اومی کرون سے نمٹنے کے لئے تمام تیاریاں کی جانی چاہئے ۔تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستون کے وزرائے صحت اور ہیلتھ سکریٹریوں کے ساتھ ایک آن لائن جائزہ میٹنگ میں منسکھ مانڈویا نے کہا کہ کووڈ کے خلاف ایک مضبوط لڑائی لڑی گئی ہے اور ان تجربات کا استعمال اومی کرون ویرینٹ کے خلاف کوششوں پر دوبارہ توجہ مرکوز کرنے کے لیے کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت صحت کی سہولیات کے بنیادی ڈھانچے کے لیے مالی امداد فراہم کر رہی ہے ، اس کا استعمال ہونا چاہیے ۔مسٹر مانڈویانے کہا کہ کووڈ ٹیسٹ، ٹریک، علاج، ویکسینیشن اور مناسب رویے کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کا ضلع کے لحاظ سے اندازہ لگایا جانا چاہیے اور کووڈ کے ٹیکے لگائے جانے چاہیے ۔