منشیات کیس ‘ارجن رامپال سے 7 گھنٹے تفتیش

   

ممبئی : نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات سے متعلق کیس میں بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال سے 7 گھنٹے تفتیش کی۔ ان سے قبل این سی بی نے 11 اور 12 نومبر کو ارجن رامپال کی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمٹریڈس سے پوچھ گچھ کی تھی۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق این سی بی عہدیدار نے کہا کہ وہ ارجن رامپال کے ایک دوست پال بارٹل کو بھی گرفتار کرچکے ہیں۔اس حوالے سے ارجن رامپال نے صحافیوں سے کہا کہ’میرا منشیات سے کوئی لینا دینا نہیں، میرے پاس میڈیسن کی پرسکرپشن ہے، جو میری رہائش گاہ سے ملی تھی اور میں نے وہ پرسکرپشن این سی بی عہدیداران کے حوالے کردی ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘میں تحقیقات میں تعاون کررہا ہوں اور این سی بی عہدیداران بہت اچھا کام کررہے ہیں’۔ارجن رامپال نے مذکورہ بیان ممبئی کے جنوبی علاقے میں این سی بی کے زونل دفتر سے باہر نکلنے کے بعد شام 6 بجے دیا۔