منصوبہ بند قتل کے بعد خودکشی کی شکایت، ملزم گرفتار

   

بانسواڑہ ۔ حلقہ بانسواڑہ بیر کور منڈل میں قتل کی واردات پیش آئی۔ تفصیلات کے بموجب مدوشرو شوہر مدد رگھو جو آر ایم پی ڈاکٹر کے علاوہ موضع کشٹ پور مندر کا پجاری تھا۔ ان دونوں کی شادی ہوئے تقریباً 7 سال کا عرصہ گذرا انہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ ان کی غریبی زندگی پر انہیں حکومت تلنگانہ کی جانب سے ڈبل بیڈ روم مکان فراہم کیا گیا۔ لیکن کچھ سالوں سے شروتی کا کلوری گنگا دھر سے ناجائز تعلقات چل رہے تھے۔ شروتی کا نے یکم اگست کو کلوری گنگا دھر اور کلوری بلراج کے ہمراہ منصوبہ بند طریقہ سے رگھو کا گلہ گھونٹ کر قتل کر ڈالا اور نعش کو فیان کے ذریعہ لٹکا دیا اور شروتی کے ذریعہ پولیس میں شکایت درج کروائی کہ میرا شوہر قرض سے تنگ آکر خودکشی کرلی لیکن رگھو کے افراد خاندان نے شک شبہات ظاہر کرتے ہوئے پولیس میں شکایت کی کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہوا ہے۔ لہذا فوری تحقیقات کی جائے پولیس کو ایک ہفتہ بعد تحقیقات کرنے پر کلوری گنگا دھر کو گرفتار کرلیا گیا۔ مقتول کی اہلیہ کے ملوث ہونے کے تعلق سے مزید تحقیقات جاری ہے۔