منموہن سنگھ اور گاندھی فیملی کیلئے ایس پی جی بحالی کا مطالبہ

   

نئی دہلی ، 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر آنند شرما نے آج راجیہ سبھا میں مطالبہ کیا کہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور گاندھی فیملی کیلئے اسپیشل پروٹکشن گروپ سکیورٹی بحال کی جائے۔ ایوان بالا میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے شرما نے کہا کہ ’’جانبدارانہ سیاست‘‘ سے کہیں آگے دیکھتے ہوئے اس نوعیت کی سکیورٹی کو ’’بحال‘‘ کرنا چاہئے۔ کانگریس پارٹی دونوں ایوان میں یہ مسئلہ اٹھاتی رہی ہے۔ حکومت نے پارلیمانی سرمائی اجلاس کی شروعات سے قبل ڈاکٹر سنگھ کے ساتھ سونیا گاندھی، راہول گاندھی، پرینکا کی ایس پی جی سکیورٹی ختم کردی تھی۔