منموہن سنگھ نے 2003ء میں ستائے ہوئے اقلیتوں کو شہریت دینے کا مطالبہ کیا تھا: بی جے پی

   

٭ بی جے پی کے سرکاری ٹوئیٹر ہینڈل پر سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کا ایک ویڈیو وائرل کیا گیا ہے جس میں وہ اس وقت کی این ڈی اے حکومت سے ان اقلیتوں کو شہریت دینے کا مطالبہ کررہے ہیں جو پڑوسی ممالک بنگلہ دیش اور پاکستان میں ستائے گئے ہیں۔ ٹوئیٹر میں کہا گیا ہیکہ ایسے بدقسمت افراد کو شہریت کی منظوری میں ہمارا طریقہ کار مزید کھلا اور آزاد ہے۔