منور فاروقی نے حیدرآباد کی محبت ، تہذیب اور مہمان نوازی کی تعریف کی

   

حیدرآباد۔/18 اگسٹ، ( سیاست نیوز) کامیڈین منور فاروقی نے حیدرآباد شہر کی تہذیب اور اس کی مہمان نوازی کی بھرپور ستائش کی ہے۔ منور فاروقی نے تاریخی چارمینار کے اپنے دورہ کے پس منظر میں انسٹا گرام اسٹوری وائرل کی جس میں حیدرآباد کی مہمان نوازی، تہذیب اور محبت کی ستائش کرتے ہوئے اسے حیدرآباد کی شناخت قرار دیا۔ تاریخی چارمینار سے لی گئی اپنی تصویر کو سوشیل میڈیا میں منور فاروقی نے وائرل کیا جس میں تاریخی مکہ مسجد دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اس شہر میں لوگ کمال کے ہیں۔ عزت اور پیار اس شہر کا دوسرا نام ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ دوبارہ شہر کا دورہ کرنا چاہیں گے اور یہاں کی بہترین غذاؤں میں شبہ کی گنجائش نہیں ہے۔ منور فاروقی اپنی ویب سیریز ’’ فرسٹ کاپی ‘‘ کی تیاری کیلئے حیدرآباد میں تھے۔ راموجی فلم سٹی میں24 دنوں تک شوٹنگ جاری رہی۔ منور فاروقی نے انسٹا گرام پر اپنے فالوورس کو شوٹنگ سیٹ پر درپردہ سرگرمیوں سے واقف کرایا۔ ویب سیریز کے ڈائرکٹر اور رائٹر فرحان پی زماں ہیں جبکہ پروڈیوسر کرجی پروڈکشن ہیں۔ ویب سیریز کا ٹیزر عوام کیلئے جاری کیا گیا ہے۔ منور فاروقی نے تصویر میں ماسک پہن رکھا ہے۔1