منوگوڑہ میں بی آر ایس امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل

   

کوہیر /12 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع نلگنڈہ کے حلقہ اسمبلی منوگوڑہ کے ضمنی انتخابات میں ظہیرآباد بی آر ایس پارٹی کے ہوشہار نوجوان قائد محمد تنویر الدین اسٹیٹ لیڈر اور محمد عبدالحنان جاوید نمائندہ ایم پی ٹی سی نے بی آر ایس پارٹی امیدوار کے پربھاکر ریڈی ویل پلی میں عوام سے ملاقات کرتے ہوئے بی آر ایس امیدوار کو ووٹ دینے کا مطالبہ کیا اور اس موقع پر ریاست بھر میں چیف مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کے جاری فلاحی ترقیاتی اسکیمات کے بارے میں عوام سے تذکرہ کرتے ہوئے صرف بی آر ایس کو ووٹ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔