خاطیوں کے خلاف کارروائی کرنے سامبا سیوا راؤ کا مطالبہ
حیدرآباد۔/28 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری کے سامبا سیوا راؤ اور اسٹیٹ سکریٹریٹ کے رکن پی وینکٹ ریڈی نے منوگوڑ اسمبلی حلقہ میں بی جے پی کی جانب سے سی پی آئی قائدین پر حملے کی مذمت کی ہے۔ سی پی آئی کے 98 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منوگوڑ اسمبلی حلقہ کے نامپلی منڈل میں پرچم کشائی انجام دی جارہی تھی کہ بی جے پی سے تعلق رکھنے والے غنڈوں نے ضلع سکریٹری این ستیم اور منوگوڑ کے سابق رکن اسمبلی ای یادگیری راؤ اور دوسروں پر حملہ کردیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملہ میں شامل بی جے پی کے غیر سماجی عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ر