منوگوڑ میں تاحال 2.49 کروڑ روپئے ضبط ، وکاس راج

   


حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج نے کہا کہ اسمبلی حلقہ منوگوڑ کے ضمنی انتخاب کی بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ الکٹرانک ووٹنگ مشین اور پوسٹل بیالٹ پیپرس کی اشاعت کا کام مکمل ہوگیا ہے ۔ سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی موجودگی میں الکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے معائنہ کا آغاز ہوگیا ہے ۔ 35 فیصد اضافی الکٹرانک ووٹنگ مشینس وی وی پیاٹس کو ریزرو آفیسر کے پاس محفوظ رکھا گیا ہے ۔ پولنگ عملہ کو 27 اور 28 اکٹوبر کو دوسرے مرحلے کی تربیت دی جائے گی ۔ 25 فیصد ریزرو کے ساتھ ضرورت کے مطابق پولنگ عملہ کا تقرر کیا گیا ہے ۔ اسمبلی حلقہ منوگوڑ کے ضمنی انتخاب میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف 12 مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ تاحال 2.49 کروڑ روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا گیا ہے ۔ پولیس اور اکسائز عملہ نے 1483.67 لیٹر شراب کو ضبط کرلیا ہے ۔ انہوں نے رائے دہندوں کو کسی کے بھی دباؤ یا ترغیبات کا شکار نہ ہونے کا مشورہ دیا ۔ اگر کوئی شکایت ہو تو ٹول فری نمبر 08682230198 پر فون کرنے کا مشورہ دیا ۔۔ن