کے ٹی آر کو وزیر داخلہ محمد محمود علی کی مبارکباد
حیدرآباد۔/6 نومبر، ( سیاست نیوز) وزیر داخلہ محمد محمود علی نے منوگوڑ اسمبلی حلقہ میں ٹی آر ایس کی کامیابی کو سیکولرازم اور سچائی کی جیت قرار دیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ منوگوڑ اسمبلی حلقہ کے رائے دہندوں نے ثابت کردیا کہ وہ ٹی آر ایس کی اسکیمات اور پالیسیوں سے مطمئن اور پُرامید ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس کے گڑھ میں ٹی آر ایس امیدوار کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔ وزیر داخلہ نے منوگوڑ کے رائے دہندوں سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی مسلم اقلیتی قائدین نے انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے گھر گھر پہنچ کر رائے دہندوں سے ملاقات کی اور حکومت کی اسکیمات سے واقف کرایا۔ وزیر داخلہ نے انتخابی مہم میں حصہ لینے والے تمام قائدین کو مبارکباد پیش کی اور اظہار تشکر کیا۔ وزیر داخلہ نے پارٹی کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کی اور انہیں ٹی آر ایس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ر