منوگوڑ کے ضمنی انتخاب سے قبل بی جے پی کو جھٹکہ

   

ضلع نلگنڈہ کی نمائندگی کرنے والے سابق رکن اسمبلی بھکشمیا گوڑ بی جے پی سے مستعفی
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : اسمبلی حلقہ منوگوڑ کے ضمنی انتخابات سے قبل بی جے پی کو جھٹکہ لگا ہے ۔ ضلع نلگنڈہ کے اسمبلی حلقہ آلیر کی نمائندگی کرنے والے سابق رکن اسمبلی بھکشمیا گوڑ نے بی جے پی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے تفصیلی مکتوب جاری کیا ہے ۔ بھکشمیا گوڑ نے بتایا کہ وہ پسماندہ طبقات اور ریاست تلنگانہ کی ترقی کی امید کرتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہوئے تھے تاہم بی جے پی میں پسماندہ طبقات کی قدم قدم پر توہین کی جارہی ہے ۔ جس سے وہ بی جے پی میں گھٹن محسوس کررہے تھے بالاخر انہوں نے بی جے پی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وہ سکون اور راحت محسوس کررہے ہیں ۔ بی جے پی تلنگانہ کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہی ہے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ترقی کی راہ پر گامزن تلنگانہ کو ہر شعبہ میں نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ جس کے بعد بی جے پی میں رہنا بے معنی ہوگیا ہے ۔ بی جے پی نے پسماندہ طبقات اور ریاست کی ترقی کا انہیں یقین دلایا تھا جس کے بعد وہ بی جے پی میں شامل ہوئے تھے جب سے وہ بی جے پی میں شامل ہوئے تب سے ان کی دم گھٹ رہا ہے ۔ بی جے پی میں بی سی قائدین کا کوئی احترام نہیں ہے بلکہ ان کی ہر جگہ توہین کی جارہی ہے ۔ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگنے کے بجائے ذات پات ، مذہب کا استحصال کیا جارہا ہے ۔ فرقہ پرستی ماحول کو فروغ دیا جارہا ہے ۔ یادادری مندر کے لیے ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا اور نہ ہی مشن بھاگیرتا کو فنڈز جاری کئے گئے جس سے وہ بی جے پی سے مستعفی ہورہے ہیں ۔۔ ن