منچلے عاشق کو محبت کا اظہار مہنگا پڑا

   

لڑکی نے سڑک پر پٹائی کردی۔ معذرت خواہی کے بعد مسئلہ ختم
حیدرآباد۔/17 مارچ، ( سیاست نیوز) آئے دن سوشیل میڈیا پر کئی انوکھے واقعات وائرل ہورہے ہیں جس سے ان کے ارکان اور دوست احباب کو بھی شرمسار ہونا پڑرہا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ راجستھان کے جودھپور میں پیش آیا ۔ ایک منچلے عاشق کو لڑکی کے سامنے محبت کا اظہار کرنا مہنگا پڑا۔ لڑکی نے بے رحمی سے منچلے عاشق کی پٹائی کردی ۔ وہاں جمع بھیڑ میں کسی نے سارے منظر کو اپنے سیل فون میں قید کرلیا اور اس کو سوشیل میڈیا پر شیئر کردیا جو تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ سڑک پر ایک نوجوان لڑکی اپنی اسکوٹر پر جارہی تھی کہ اچانک ایک انجان لڑکا اس لڑکی کو روک لیا اور اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا رہا۔ لڑکی گھر جانے کیلئے لڑکے کے سامنے منت سماجت کرتی رہی مگر لڑکے نے بدستور اپنی بدتمیزی کو جاری رکھا۔ ساتھ ہی اس نے لڑکی کو آئی لو یو کہہ دیا جس پر پہلے سے پریشان لڑکی برہم ہوگئی اور لڑکے کی پٹائی شروع کردی یہاں تک نوجوان زمین پر گرپڑا۔ لڑکی کی برہمی کو دیکھتے ہوئے وہ اپنی غلطی پر معافی مانگتا رہا لیکن لڑکی نے ایک نہیں سنی ، وہاں جمع ہوئی بھیڑ نے لڑکی کا بھرپور ساتھ دیا۔ ن