منڈی میر عالم کی دکان میں سرقہ کی سنگین واردات

   

حیدرآباد /25 جنوری ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ منڈی میر عالم میں سارقین نے ایک دکان میں داخل ہوکر ایک لاکھ روپئے کا سرقہ کرلیا ۔ میر چوک پولیس کے بموجب سارقین نے دکان کی چھت کے اسبسطاس ہٹاکر اندر داخل ہوئے اور وہاں موجود نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس میر چوک نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور مقام واردات پر کلوز ٹیم کو طلب کیا ۔