منگربستی میں گانجہ منتقلی کا ریاکٹ بے نقاب

   

حیدرآباد ۔12 ستمبر (سیاست نیوز) حبیب نگر پولیس نے بین ریاستی گانجہ منتقلی کے ریاکٹ کا پردہ فاش کردیا اور چار افراد کو گرفتارکرلیا اور ان کے قبضہ سے 21 کیلو گانجہ کو ضبط کرلیا۔ ایک خفیہ اطلاع پر حبیب نگر پولیس نے منگربستی میں کارروائی کی اور چار افراد38 سالہ سندیپ ننداکشور بھونگاڑے، 24 سالہ راہول راجیش پاٹل ساکنان مہاراشٹرا، 24 سالہ کامبلے سورج اور 29 سالہ کامبلے اومیش ساکنان افضل ساگر ملے پلی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سندیپ اور راہول نے مہاراشٹرا سے 21 کیلو گانجہ کی خریداری کی اور اس گانجہ کو ایک تھیلے میں پیاک کرتے ہوئے حیدرآباد میں اومیش کامبلے اور کامبلے سورج کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق 40 ہزار روپئے فی کیلو خریداری کرنے کے بعد دونوں اس گانجہ کو خریداروں کے حوالے کرنے کیلئے منگر بستی کے ایک مکان پر انتظار کررہے تھے کہ پولیس نے عین وقت کارروائی کرتے ہوئے مکان پر دھاوا کیا اور چاروں کو گرفتار کرلیا۔ع