منگلور دھماکہ پر مرکزی و ریاستی حکومتوں کا غور

   

ہاسن: کرناٹک کے ایکسائز وزیر کے گوپالیا نے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومتوں نے منگلور میں ہوئے کوکر دھماکہ کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور اس پر غور کر رہی ہے ۔ گوپالیا نے کہا کہ ایشور کی مہربانی سے اس حادثے کے بارے میں فورا پتہ چل گیا۔ انھوں نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورنہ بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔انھوں نے کہا کہ جس دن وزیر اعلی آتے ہیں، اسی دن زبردست دھماکہ ہوتا ہے ۔ ہم سبھی حیران ہے کہ آخر کیا کرنے کا منصوبہ تھا۔اس حادثے کی زمینی سطح پر جانچ کی جا رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پولیس یہ پتہ لگائے گی کہ کون شامل ہے اور کس نے پناہ دی ہے ۔ریاست کے وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مرکز اور ریاستی حکومت نے اس حادثے کو سنجیدگی سے لیا ہے ۔ ساتھ ہی اس بات کا بھی پتہ لگانے کا کام کیا جائے گا کہ اس حادثے کے پیچھے کس تنظیم کا ہاتھ ہے ۔